حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سید العلماء آیت اللہ العظمیٰ سید علی نقی نقوی نقن صاحب قبلہ کی حیات و کارناموں پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار، کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیرے اہتمام شعبہ شیعہ تھیالوجی کی جانب سے میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں سید العلماء آیت اللہ العظمیٰ علی نقی نقوی نقن صاحب قبلہ کی یاد میں بین الاقوامی سیمینار بعنوان زندگی اور کارنامے منعقد کیا گیا. جس میں مجلس علمائے ہند کے سربراہ و امام جمعہ لکھنؤ مولانا کلب جواد نقوی، ادارے تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر زیدی، ہندوستان میں آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور اور یوپی شیعہ سنٹرل بورڈ آف وقف کے چیئرمین سید علی زیدی نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی کے طور پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن ، پروفیسر عبدالحق دہلی یونیورسٹی ، ڈاکٹر محمد علی ربانی ثقافتی قونصلر سفارت خانہ ایران، ڈاکٹر ظفر محمود صدر زکوۃ فانڈیشن دہلی، پروفیسر سعود عالم قاسمی نے خطاب کیا۔اس موقع پر کتاب کی رسم اجراء بھی کی گئی۔ آخر میں مولانا محمد علی نقوی اور شعبہ کے پروفیسر طیب رضا نقوی نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔